Sana e Imam Raza mein rahoon ga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
ثنائے امام رضا میں رہوں گا
ہمیشہ نجف کی ہوا میں رہوں گا
ہے نعلین مولا رضا اس کے سر پر
میں معروف کی گرد پا میں رہوں گا
میں مہمان مولا رضا رہ چکا ہوں
جہاں بھی رہوں گا انا میں رہوں گا
ہے عیسی کے دل کی تمنا زمیں پر
رہوں گا تو صحن شفا میں رہوں گا
ملے گی مجھے میری مرضی کی جنت
خراسان یا کربلا میں رہوں گا
میں مشہد میں ہوں طور کی کیا ضرورت
یہیں جلوہ گاہ خدا میں رہوں گا
میں عشق رضا ہوں ترانے کی صورت
سدا نوبتوں کی صدا میں رہوں گا
بنایا گیا ہوں میں ماتم کی خاطر
سدا سیدہ کی دعا میں رہوں گا
یہ بہتے ہوئے جون کا خون بولا
دوا بن کے خاک شفا میں رہوں گا
جہاں اس کے مولا وہاں ان کا اکبر
میں بعد قضا کربلا میں رہوں گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.