Maula Raza Maula Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Sonu Monu
اے شہنشاہ خراسان، اے ضامن آہو
کیجئے نظر کرم مولا رضا، مولا رضا
دینے والا ہے گھرانہ آپ کا
ہے گدا سارا زمانہ آپ کا
سائلوں کی آپ سنتے ہیں سدا مولا رضا
مفلسوں کی آپ سے ہی آس ہے
بادشاہی آپ کی میراث ہے
دونوں عالم کے سخی مشکل کشا مولا رضا
کم نہیں یہ غم موالی کے لیے
ہے پریشاں گود خالی کے لیے
اکبر و اصغر کا صدقہ کر عطا مولا رضا
تنگ دست و بیکس و لاچار ہیں
مشکلوں میں آپ کے حبدار ہیں
دور ہر سائل کے ہوں رنج و بلا مولا رضا
عرض معصومہ قم سے کیجئے
ان کی قسمت میں بھی خوشیاں دیجئے
جس بہن کو اب تلک نہ گھر ملا مولا رضا
یہ دعا ہے طوس کے والی سنیں
اپنا اک دربان کاشف کو چنیں
منتظر ہوں پوری ہو کب یہ دعا مولا رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.