Jaan o dil tum pe fida salle ala maula raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
جان و دل تم پہ فدا صلے علی مولا رضا
اے میرے مولا رضا
یا علی موسی رضا قبلہ نما مولا رضا
شان اقدس تری ولیوں کے ولی جیسی ہے
ہر ادا تیری سخاوت کی علی جیسی ہے
کون در سے تیرے مایوس گیا مولا رضا
پاس دنیا کی بلائیں بھی نہیں آتی ہیں
مشکلیں بچ کے زمانے کی گزر جاتی ہیں
تیرا تعویذ ہے بازو میں بندھا مولا رضا
دل مومن کے ہر اک غم کو بھلا دیتی ہے
سانس لیتے ہیں تو جنت کا مزہ دیتی ہے
ہے ترے شہر کی وہ آب و ہوا مولا رضا
جان مشہد تیرے سر پر ہے مسیحائی کا تاج
لاعلاجوں کا بھی ہوتا ہے تیرے در پے علاج
تیرے دربار میں بٹتی ہے شفا مولا رضا
چرچے کونین میں اب چاروں طرف ہیں تیرے
یہ جہاں گن نہیں سکتا جو شرف ہیں تیرے
وارث عقدہ کشا شیر خدا مولا رضا
جو منافق ہے وہی تجھ سے جلا کرتا ہے
تیرا سکہ تو سر عرش چلا کرتا ہے
تجھ پہ معبود کی ہے خاص عطا مولا رضا
دے دے دربار میں آنے کی اجازت مولا
پھر کرا دے ہمیں جنت کی زیارت مولا
یہ ہے سجاد کی اختر کی دعا مولا رضا
ایک کرم خیز نظر ہم پہ بھی ڈالو آقا
زندگی حلقہ مشکل سے نکالو آقا
سن لو ہم جیسے غریبوں کی صدا مولا رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.