Roza Mere Mola Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
وہ شاہ عرب بھی ہیں اور ماہ عجم بھی ہیں
ہر خشک و تر عالم کس کا؟ مرے مولا کا
مرجع ہے خلائق کا روضہ مرے مولا کا
یوں ہی تو نہیں جگ میں چرچا مرے مولا کا
کونین کی دولت جب ملتی ہے اسی در پر
کیوں جائے کسی در پر منگتا مرے مولا کا
ہے آج بھی قدموں میں شاہی بھی خلیفہ بھی
شاہوں سے تو افضل ہے بندہ مرے مولا کا
ہر امر الہی اور تقدیر پہ شاکر تھے
تھا جبکہ مشیت پر قبضہ مرے مولا کا
مر کھپ گئی شہزادی اور لد گئی شاہی بھی
چلتا ہے مگر اب تک سکہ مرے مولا کا
موسی کا عصا کمتر قالین کے شیروں سے
موسی سے بھی کچھ بالا قد تھا مرے مولا کا
مالک ترے پلے میں کچھ بھی نہ بچے شاید
بیباق اگر کر دے قرضہ مرے مولا کا
ہرگز نہیں بن سکتا مامون ولی ان کا
تدفین کو آئے گا بیٹا مرے مولا کا
جس طرح فرزدق تھا سجاد کا شیدائی
مداح تھا دعبل بھی سچا مرے مولا کا
بالخیر حوادث ہی پہنچاتے ہیں منزل تک
بندھوا لے جو بازو پر سکہ مرے مولا کا
جنات بھی انساں بھی حتی کہ ملائک بھی
لے جاتے ہیں مشہد سے صدقہ مرے مولا کا
جب بھی کوئی مشکل ہو اپنا ہو پرایا ہو
ہر ایک لگاتا ہے نعرہ مرے مولا کا
خوش فہمی میں مت رہیو دیکھو اپنے بزرگوں کو
بچنا ہے ہلاکت سے ہو جا مرے مولا کا
ابلیس و امیہ اور عباس کی نسلوں سے
اللہ کو لینا ہے بدلہ مرے مولا کا
اتراتے ہو تم جس پر اس تخت حکومت پر
پیشاب نہیں کرتا کتا مرے مولا کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.