Zawaar e hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
جو سوے کربوبلا بننے چلا
زوار حسین
پہلے سن حضرتِ جابر کا مقام
ان کا ہے قلعہ معلی میں قیام
نعمتیں ہو گیء سب ان پہ تمام
انکو بھیجا ہے اماموں نے سلام
سب سے پہلے ہے خطاب انکو ملا
زوار حسین۔۔۔
برسی رحمت کی گھٹا دیپ جلے
مسکرا اٹھی وفا مل کے گلے
خلد بچھنے لگی قدموں کے تلے
انبیاء اولیاء سب ساتھ چلے
جو سوے کربوبلا بننے چلا
زوار حسین۔۔۔
سر در شاہ پہ خم کرتا ہے
اپنی آنکھوں کو بھی نم کرتا ہے
ماتم شاہ امم کرتا ہے
اس پہ اللّٰہ کرم کرتا ہے
خوب لکھا ہے عبادت کا مزہ
زوار حسین۔۔۔
اس پہ ہوتی ہے عطاییں نازل
وہ نہیں رہتا عزا سے غافل
اسکی عظمت کے فرشتے قایل
نام ہے اہلِ عزا میں شامل
یہ جہاں والے کجا اور کجا
زوار حسین۔۔۔
دور ہوجاتی ہے ہر ایک گھٹن
کھل چکا ہوتا ہے قسمت کا چمن
کہہ چکے ہے یہ شہنشاہِ سخن
لوٹ کر آتا ہے جب اپنے وطن
ساتھ لاتا ہے شفا خاک شفا
زوار حسین۔۔۔
وہ زمانے میں ہو آباد کہیں
بن کے رہتا ہے عبادت کا امیں
اپنے سجدوں سے سجاتا ہے زمیں
جگمگاتی ہے صدا اسکی جبیں
اسکو دیتی ہے لقب کربوبلا
زوار حسین۔۔۔
تو ہر ایک جاے شہادت پہ گیا
یاد کر کر کے انہیں روتا رہا
تیرے ہونٹوں پہ نظر آی صدا
یا حسین ہاے حسینا کی صدا
تجھکو مظلوم بہن دیگی دعا
زوار حسین۔۔۔
روضہء سبط پیمبر پہ گیا
تو نے عباس کا در چوم لیا
تو نے سجدے کیےء ماتم بھی کیا
گوہر حق کی ہدایت پہ چلا
تجھ سے راضی ہے محمد کا خدا
زوار حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.