Mere Mola Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Ali Akbar Ameen
یا شاہ خراسان میرے مولا رضا
ہے تم سے جہاں میں ایران کی پہچان
ہے اتنی مقدس یہ نور کی وادی
کرتے ہیں فرشتے آ آ کے منادی
مشہد کی زمیں پر جنت بھی ہے قربان
وہ رعب تمہارا ہے وارث شبیر
قالین پہ گر ہو اک شیر کی تصویر
تم حکم اگر دو اس میں بھی پڑے جان
ہر سمت گھٹا ہے چھائی ہوئی غم کی
لے لیجئے ہم کو کشتی میں کرم کی
ہم کو نہ مٹا دے بڑھتا ہوا طوفان
اللہ و نبی کے پیغام کی خوشبو
پھیلی ہے جہاں میں اسلام کی خوشبو
آباد رہے یہ مشہد کا گلستان
کرتے ہیں طلب جب شہزادیء قم سے
اوقات سے بڑھ کر مل جاتا ہے تم سے
وہ نازش مریم تم فخر سلیمان
دنیا کے ہیں مولا بگڑے ہوئے حالات
سب تم سے تڑپ کر کرتے ہیں مناجات
ہے وقت مدد کا زہرا کے دل و جان
مشہد میں ہے یہ دل اور روح نجف میں
آ جاؤں تمہارے زوار کی صف میں
موت آنے سے پہلے بس ہے یہی ارمان
سب دل کی مرادیں ہو جاتی ہیں حاصل
ہوتے ہی تمہارے دربار میں داخل
لگتا ہے کہ جیسے جنت میں ہے مہمان
بازو میں ہے ان کے جب نام کا سکہ
پھر اکبر و اختر کس بات کا خطرہ
ہر وقت ہمارے رہتے ہیں نگہبان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.