Almadad Fatima Binte Musa Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup
المدد فاطمہ بنت موسی رضا
کیجئے حاجت روا بنت موسی رضا
باپ باب الحوائج ہے، بھائی تیرا
ہے امام رضا بنت موسی رضا
کام مشکل میں ناد علی کی طرح
نام آیا تیرا بنت موسی رضا
مشکلیں ٹل گئیں میری اک آن میں
میں نے جب بھی کہا بنت موسی رضا
ہے زیارت تیری، زیارت فاطمہ
یہ ہے بالکل بجا بنت موسی رضا
نام تیرا، سراپا تیرا ہو بہ ہو
مثل خیرالنسا بنت موسی رضا
سر نگوں تیری چوکھٹ پہ جو ہوگیا
اس کا رتبہ بڑھا بنت موسی رضا
مدحت فاطمہ کا شرف پا لیا
کر کے تیری ثنا بنت موسی رضا
جس کو اذن رضا مل گیا وہ تیری
لکھ رہا ہے ثنا بنت موسی رضا
سن کے مدحت تیری مجھ سے مولا رضا
دے رہے ہیں دعا بنت موسی رضا
نام شامل ہو جاروب کش میں تیرے
ہے میری التجا بنت موسی رضا
ہو کریمہ، کرم کی ہو مجھ پر نظر
بہر موسی رضا بنت موسی رضا
پاس روضے کے تیرے ہو مدفن میرا
ہے یہی مدعا بنت موسی رضا
حشر میں ہے شفاعت کی مجھ کو طلب
آپ سے فاطمہ بنت موسی رضا
محتشم بے عمل کے لیے بالیقیں
ہو تمہیں شافعہ بنت موسی رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.