Toot'ti sanson mein Abid se Sakina ne kaha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Asghar Khan
ٹوٹتی سانسوں میں عابد سے سکینہ نے کہا
بابا لینے آ گئے ہیں جا رہی ہوں الوداع
دیکھ کر رخسار زخمی نیزے پر رونے لگے
میں تیرے قربان اجڑی کہتے ہیں بابا میرے
تیرے میرے ملنے میں اب وقت تھوڑا رہ گیا
مجھ پہ ڈھائے ہیں ستم اور میں سہتی رہی
بس ملا دو میرا بابا بھائی سے کہتی رہی
پھر نہیں روؤں گی بھیا سر میرے بابا کا لا
سورہ کوثر ہوں پر قرآن کی تفسیر ہوں
بیٹی ہوں شبیر کی سجاد کی ہمشیر ہوں
میں اگر کہہ دوں یہ دنیا ختم کر دے گا خدا
کیا لکھوں تیرے مصائب لاڈلی شبیر کی
دکھ میں صدیوں کے برابر چار سالہ زندگی
ہائے یتیمی قید تنہا ظلم کی ہے انتہا
بھول گئی اپنے طمانچے صرف اصغر یاد ہے
تین دن کا پیاسہ مارا کہتی وہ سجاد ہے
تیر کے قابل نہیں تھا ہائے اصغر یہ میرا
تیرے بابا والا نیزہ آگے کیوں جاتا نہیں
ظلم کر کے کہتا تھا سجاد سے شمر لعیں
ہوگئی ہے گم سکینہ اس لیے یہ رک گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.