Zamana tumhara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
جگ ہے تمہارا مولا جگ ہے تمہارا
دیکھو یا حسین سارا جگ ہے تمہارا
وہ صداے ھل من جو کل گونج رہی تھی صحرا میں
آج تلک صدیوں سے وہی گونج رہی ہے دنیا میں
آپ اکیلے تھے مولا اب ساری دنیا ساتھ میں اب
ساتھ بھی ایسا دے اب سب کا جینا مرنا ساتھ میں ہے
یا مولا یا حسین
سارا زمانہ ہاں یہ سارا زمانہ
ہے تمہارا یا حسین
تم اکیلے نہیں ہو یا حسین
یہ زمین و آسماں کہہ رہی ہے ہر زباں
کہہ رہا ہے ہر نزرانہ یا حسین
تم اکیلے نہیں ہو یا حسین
مولا مولا حسین حسین حسین
روز عاشور لاکھوں میں تنہا
حسین ہم کو بلا رہے تھے
ھل من کا نعرہ ہے یہ اشارہ
حسین سب کو جگا رہے تھے
زندہ رہا ہے زندہ رہے گا
ھل من کا نعرہ حسین کا
ہر دل کی دعا ہر لب پہ صدا
یہ خزانہ ہے تمہارا یا حسین
تم اکیلے نہیں ہو یا حسین
سارا زمانہ ہاں یہ سارا زمانہ
ہے تمہارا یا حسین
تم اکیلے نہیں ہو یا حسین
یا امام دو جہاں شہ سوار کارواں
تم جہاں ہو ہم وہاں یا حسین
ہم سب کا ہے نعرہ یا حسین
مولا مولا حسین حسین حسین
کل تھے اکیلے کربوبل میں
حسین کوئی نہ تھا تمہارا
اور آج عالم پکارتا ہے
حسین ہمارا حسین ہمارا
بدلہ ہے کیسا دیکھو نظارہ
ہر دل ٹھکانہ حسین کا
تم پہ مولا صبح و شام
ساری قوموں کا سلام
سب نے مل کے ہے پکارا یا حسین
تم اکیلے نہیں ہو یا حسین
سارا زمانہ ہاں یہ سارا زمانہ
ہے تمہارا یا حسین
تم اکیلے نہیں ہو یا حسین
یہ زمین و آسماں کہہ رہی ہے ہر زباں
کہہ رہا ہے ہر نظارہ یا حسین
تم اکیلے نہیں ہو یا حسین
حسین حسین حسین مولا مولا
حسین حسین حسین
کروڑوں دل ہے جو آج مولا
تمہاری جانب رواں دواں ہے
لبیک مولا لبیک مولا
یہی صداییں زباں زباں ہے
ہر کارواں میں ہر ایک زباں میں
نام آ رہا ہے حسین کا
سب کا پیارا یا حسین
سب کا نعرہ یا حسین
ہر زمانہ ہے تمہارا یا حسین
تم اکیلے نہیں ہو یا حسین
یا امام دو جہاں شہ سوار کارواں
تم جہاں ہو ہم وہاں یا حسین
یہ گونجے گا یہ گونجے گا یہ گونجے گا
یہ گونجے گا یہ گونجے گا یہ گونجے گا
یہ گونجے گا یہ گونجے گا
ہاں نام حسین کا گونجے گا
سب گلیوں میں سب راہوں میں
سب شہروں میں میدانوں میں
دل کی دھڑکن دھڑکن میں
گھر گھر میں آنگن آنگن میں
صحراؤں میں دریاؤں میں
سب ذہنوں میں ہاں لہجوں میں
نعروں میں باتوں باتوں میں
نام حسین کا گونجے گا
سارا زمانہ ہاں یہ سارا زمانہ
ہے تمہارا یا حسین
تم اکیلے نہیں ہو یا حسین
یہ زمین و آسماں کہہ رہی ہے ہر زباں
کہہ رہا ہے ہر نظارہ یا حسین
تم اکیلے نہیں ہو یا حسین
حسین حسین حسین مولا مولا
حسین حسین حسین مولا مولا
حسین حسین حسین
سلام تم پر جنابِ زینب
حسین بن کر دکھایا تم نے
قدم قدم پر سنا کے خطبے
حسینیت کو بڑھایا تم نے
نوحہ سنایا ماتم کرایا
پرچم اٹھایا حسین کا
کبھی بر سر بازار کبھی بر سر دربار
بی بی زینب نے پکارا یا حسین
تم اکیلے نہیں ہو یا حسین
سارا زمانہ ہاں یہ سارا زمانہ
ہے تمہارا یا حسین
تم اکیلے نہیں ہو یا حسین
یا امام دو جہاں شہ سوار کارواں
تم جہاں ہو ہم وہاں یا حسین
ہم سب کا ہے نعرہ
یا حسین یا حسین یا حسین
مولا مولا حسین
یا حسین یا حسین یا حسین
کیا باوفا تھے حسین والے
جو کربلا میں تھے پارہ پارہ
صدائے ھل من کو سن رہے تھے
حسین کا تھا یہ استغاثہ
عباس آؤ مجھکو سنبھالو
کوئی رہا نہ حسین کا
دی شہیدوں نے صدا تم پہ ہو جائے فدا
ملے جاں جو دوبارہ یا حسین
تم جہاں ہو ہم وہاں یا حسین
یا حسین مولا یا حسین
مولا یا حسین مولا یا حسین
تم اکیلے نہیں ہو یا حسین
مولا مولا حسین
جگ ہے تمہارا مولا جگ ہے تمہارا
دیکھو یا حسین سارا جگ ہے تمہارا
حاضر ہیں حاضر ہیں مولا
پرسہ لو پرسہ ہمارا
ہر دل میں ہے غم تمہارا
ہم نہ بھولیں گے کربلا
ہم نہ بھولیں گے عاشورہ
رہے گا صدا یہ نعرہ
مولا مولا حسین مولا
حاضر ہیں حاضر ہیں مولا
مولا مولا حسین مولا
حاضر ہیں حاضر ہیں مولا
مولا مولا حسین مولا
مولا مولا حسین مولا
مولا مولا حسین مولا
مولا مولا حسین مولا
مولا مولا حسین مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.