Qum Mein Kuch Roz Guzaron
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Hasnain Abbas
چاہیے مجھ کو بقا وقت فنا سے پہلے
قم میں کچھ روز گزاروں میں قضا سے پہلے
قم کی راہوں پہ جبیں سائی کروں گا بی بی
آپ کے در پہ میں سجدوں کی ادا سے پہلے
قم کے سنگ ریزوں کی تسبیح مصلے پہ رکھوں
اور چوموں میں اسے خاک شفا سے پہلے
مدح معصومہ قم سے میری توقیر بڑھی
میں تھا بے نام و نشاں ان کی ثنا سے پہلے
کر دیا دختر کاظم نے عطا رزق سخن
کیا تھا کاسے میں میرے ان کی عطا سے پہلے
یہ کریمی کا ہے انداز خدا کے جیسا
میرا دامن ہے بھرا میری صدا سے پہلے
ہم غریبوں کا زمانے کی ستم خیزی میں
کون یاور تھا معین و ضعفا سے پہلے
مدحت شاہ خراسان جو کرنی ہو فراز
ذکر معصومہ کرو ذکر رضا سے پہلے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.