Raunaq deeda e hairan Abu Talib hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup
رونق دیدہء حیران ابوطالب ہے
روشنی تاحد امکان ابوطالب ہے
دو نگہبان ہیں امت کے نبی اور امام
اور دونوں کا نگہبان ابوطالب ہے
دل کا دالان کہ ہے شور ولا سے پرشور
دل کے دالان میں مہمان ابوطالب ہے
راز دنیا پہ پیمبر کی کفالت سے کھلا
منشاء و نصرت یزدان ابوطالب ہے
مان سکتا ہے کسی کو تو نبی کا محسن؟
مان سکتا ہے تو پھر مان ابوطالب ہے
اس کے بیٹے کے بھی بیٹے ہیں حسین اور حسن
صاحب لؤ لؤ و مرجان ابوطالب ہے
آپ جیسے کریں ایمان پہ اس کے باتیں
میرے جیسوں کا تو ایمان ابوطالب ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.