Masooma
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Hasnain Abbas
جہاں میں بنت نبی کی ضیا ہے معصومہ
کہ فاطمہ ہی کا اک آئینہ ہے معصومہ
یہ طوس والے علی کی بتول خواہر ہے
رضا کی مرضیہ ہے، فاطمہ ہے معصومہ
یہ خارزار پہ گل زار کی جو خلعت ہے
یہ قم کو آپ کا صدقہ ملا ہے معصومہ
ہماری جھونپڑی میں کچھ بھی قیمتی نہیں ہے
مگر وہ سنگ جو قم سے ملا ہے معصومہ
علی کا عکس بنا کر خدا نے بھیجا ہے
تمہارا بھائی، جو رب کی رضا ہے معصومہ
ہے طوس آپ کے بھائی کے دم سے خلد بریں
یہ قم بھی خلد کا اک راستہ ہے معصومہ
میں بے امان نہیں ہوں کہ میرے بازو سے
رضا کے نام کا سکہ بندھا ہے معصومہ
ہماری کم سخنی اعتراف کرتی ہے
فراز مدح تمہاری عطا ہے معصومہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.