Qum Ki Wadi Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
قضا بھی آنے سے ڈرتی ہے قم کی وادی میں
رضا کی بہن جو رہتی ہے قم کی وادی میں
یہاں پہ کیوں نہ ہو آخر سکون جنت سا
ہوائے خلد جو چلتی ہے قم کی وادی میں
بہت ہی خوب ہے بیشک خدا کی ہر تخلیق
مگر یہ اور نکھرتی ہے قم کی وادی میں
جہاں کی ساری ضیاؤں کو دیکھنے کے بعد
نظر تو آ کے ٹھہرتی ہے قم کی وادی میں
شفا بھی ملتی یہاں سے ہے اور قسمت بھی
سبھی کی آ کے سنورتی ہے قم کی وادی میں
رضا کا واسطہ دے کر کہو جو غم اپنے
غمی خوشی میں بدلتی ہے قم کی وادی میں
فرشتے کرتے ہیں اس کو عبادتوں میں شمار
ہر اک گھڑی جو گزرتی ہے قم کی وادی میں
رضا کے دور کی زینب ہیں بی بی معصومہ
صدا یہ روز ہی آتی ہے قم کی وادی میں
نویں امام نے ہم کو بتا دیا حسنین
سند بھی خلد کی ملتی ہے قم کی وادی میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.