Abu Talib Ki Yeh Nishani Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup
ابوطالب کی یہ نشانی ہے
اس کی ہر بات آسمانی ہے
در عمران پورے عالم میں
پہلی دیوار مہربانی ہے
رب ارباب بس محمد کے
پالنے والے کی کہانی ہے
ابوطالب جو پڑھ رہے ہیں نکاح
یہ تو قرآں کی پیش خوانی ہے
ابوطالب، ابوتراب، رسول
الحفیظ کا اتنا معنی ہے
ابوطالب کو دے دیا کعبہ
یہ ہی تفسیر لامکانی ہے
آل عمران کا کلام جدید
باقی ہر گفتگو پرانی ہے
شیب عمران مصرع اولی
کربلا اس کی فرد ثانی ہے
یرزق من یشاء کی آیت
ابوطالب کی ترجمانی ہے
شان عمران کے منافی ہوں
جو بھی اشعار بد زبانی ہے
کیسا کافر ہے جس کے بیٹے کی؟
شب معراج میزبانی ہے
میں نے قائم کو ان کے دادا کی
ایک دن منقبت سنانی ہے
آل عمران قائم و دائم
باقی دنیا تمام فانی ہے
عکس عمران اکبر و اصغر
وہی بچپن وہی جوانی ہے
ہے فقیر در ابوطالب
کیونکہ ثقلین خاندانی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.