Zaat e Wajib Tera Ehsan Abu Talib Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General
ذات واجب تیرا احسان ابوطالب ہیں
فرش پر عرش کے انسان ابوطالب ہیں
کیسے جھٹلائے گا اللہ کی نعمت کوئی
معنیء سورہء رحمان ابوطالب ہیں
ہیں نبی اور علی ناطق قرآن اگر
بخدا دونوں کا جزدان ابوطالب ہیں
کل ایمان محمد کی زباں میں ہیں علی
کل ایمان کا ایمان ابوطالب ہیں
جس کی گودی میں نبوت بھی امامت بھی پلے
یعنی سلطانوں کے سلطان ابوطالب ہیں
آل عمران کا سورہ یہ صدا دیتا ہے
ہیں نبی آل تو عمران ابوطالب ہیں
مطمئن ہو گیا اسلام بقا سے اپنی
کیوں نہ ہوں اس کے نگہبان ابوطالب ہیں
کل ایمان پسر اور بھتیجا ہے نبی
کتنے مضبوط مسلمان ابوطالب ہیں
پوچھو اسلام سے کردار ابوطالب کا
وہ کہے گا میری پہچان ابوطالب ہیں
اس کے ایمان پہ شک جو ہے دلیل ایماں
اور قرآن کا عنوان ابوطالب ہیں
عقد احمد کا پڑھاتا کوئی کافر کیسے
عقد خواں قاریء قرآن ابوطالب ہیں
ہر گھڑی ذات محمد کی حفاظت کے لیے
رب کی بھیجی ہوئی برہان ابوطالب ہیں
پنجتن گلشن ایماں کے گل تازہ ہیں
اور ان پھولوں کا گلدان ابوطالب ہیں
کربلا جاؤ تو ریحان یہ ہوگا محسوس
خوں فشاں چاک گریبان ابوطالب ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.