Sukoot e Deen e Ibrahim, Sardaab e Abi Talib
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General
سکوت دین ابراہیم، سرداب ابی طالب
اذان ابن عبداللہ، محراب ابی طالب
محمد الرسول اللہ تحریر خداوندی
مگر تحریر کے حرفوں پہ اعراب ابی طالب
نوشتہ ساتھ یہ اسلام کے بھیجا مسبب نے
بروئے کار لائے جائیں اسباب ابی طالب
ابھی تک نعت نے آیات کا لہجہ نہیں پایا
ابھی سیکھے نہیں دنیا نے آداب ابی طالب
مدینہ کاظمیہ کربلا مکہ نجف مشہد
سبھی شعب ابی طالب سبھی شعب ابی طالب
خدا نے کر لیے شامل سبھی اسمائے حسنی میں
وہی جو اہل مکہ میں تھے القاب ابی طالب
روایت کچھ نہیں اکبر یہ قائم سے درایت ہے
یقینا تین سو تیرہ ہیں اصحاب ابی طالب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.