Hamd O Sana Ka Tujh Ko Saliqa To Hai Nahi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General
حمد و ثنا کا تجھ کو سلیقہ تو ہے نہیں
لفظوں میں تیرے نہج بلاغہ تو ہے نہیں
تو فقر کیسے سمجھے گا اے جیب کے فقیر
عشق علی کا ہاتھ میں کاسہ تو ہے نہیں
بے تیغ اس کو دیکھ کے بھی بھاگتی ہے فوج
آمد ہے رن میں شیر کی حملہ تو ہے نہیں
جی جان سے لٹائیے مجلس کے نام پر
قرضہ سخی حسین بھی رکھتا تو ہے نہیں
بیعت کا کتنا شور مچایا تھا شام نے
اصغر کے روبرو کوئی بولا تو ہے نہیں
جنت میں کیسے جائے گا ماتم کیے بغیر
سینے پہ تیرے خلد کا نقشہ تو ہے نہیں
منکر نکیر کیسی ہے تیاری آپ کی
مشکل سوال کوئی بھی پوچھا تو ہے نہیں
لاریب ملکیت ہے جناں بھی حسین کی
لیکن وہ کربلا سے زیادہ تو ہے نہیں
تبدیل اور خدا کی زباں کا کہا ہوا
اکبر یہ آدمی کا ارادہ تو ہے نہیں
میں عشق بیچتا ہوں عزا بیچتا نہیں
اکبر یہ شاعری مرا پیشہ تو ہے نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.