Zainab tere hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Hasan Sadiq
ماتم ہے یہ میری بقا کرتے رہیں گے ہم صدا
زینب تیرے حسین کا غم کرتے رہیں گے
ہم سینہ زنی شام و سحر کرتے رہیں گے
اے ثانیء زہرا تیری سنت ہے یہ ماتم
اپنے تو عقیدے میں عبادت ہے یہ ماتم
ہر حال میں یہ فرض ادا کرتے رہیں گے
زینب تیرے حسین کا۔۔۔
جس نے تیری چادر پہ فدا کر دیےء بازو
کہتی ہے جسے بی بی علمدار وفا تو
گھر گھر تیرے غازی کے علم سجتے رہیں گے
زینب تیرے حسین کا۔۔۔
دہراینگے پیاسے تیرے اصغر کی کہانی
تا حشر جسے روے گا دریاؤں کا پانی
ہر گھونٹ پہ ہم یاد اسے کرتے رہیں گے
زینب تیرے حسین کا۔۔۔
جو آگ لیےء خانۂ زہرا پہ تھے آے
قیام جنہوں نے تیرے کربل میں جلاے
وہ نار جہنم میں صدا جلتے رہیں گے
زینب تیرے حسین کا۔۔۔
بی بی تیرے بیٹوں کے برادر کے لہو سے
روشن جو ہوے آل پیمبر کے لہو سے
وہ دیپ ہواؤں میں صدا جلتے رہیں گے
زینب تیرے حسین کا۔۔۔
بھولے گی نہ دنیا یہ تیری درد کہانی
جواد کے لفظیں کبھی صادق کی زبانی
پرسہ تیرے پیاروں کا تجھے دیتے رہیں گے
زینب تیرے حسین کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.