Abu Talib Se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup
عزت ابوطالب سے شہرت ابوطالب سے
ہم لائے ہیں لکھوا کر قسمت ابوطالب سے
وہ جس لئے کرتے ہیں نفرت ابوطالب سے
ہم کو ہے اسی باعث الفت ابوطالب سے
جاں اپنی چلی جائے بچ جائے محمد کی
آئی ہے یہ حیدر میں عادت ابوطالب کی
سرور کے محافظ تھے اور والد حیدر کے
رکھتی ہے عداوت یوں امت ابوطالب سے
گلیوں سے محبت ہے کملی سے عقیدت ہے
پر خاش ہے لوگوں کو حضرت ابوطالب سے
جو عقد خدیجہ اور سرور کا پڑھایا تھا
خطبہ کی ہوئی جاری سنت ابوطالب سے
کیا شعب ابوطالب نصرت میں پیمبر کی
کیا کچھ نہ ہوا پوچھو یہ مت ابوطالب سے
لیتا رہا وہ بدلہ اولاد پیمبر سے
ہوتی رہی جس جس کو خفت ابوطالب سے
نقصان جو اعدا نے حیدر سے اٹھایا تھا
کرتے ہیں وصول اس کی قیمت ابوطالب سے
از قول نبی کل ایماں کے بھی ہیں بابا
حاصل کرو ایماں کی دولت ابوطالب سے
سرکار نے فرمایا اس سال کو عام الحزن
جس سال ہوئی ان کی فرقت ابوطالب سے
رہ پائے نہ مکہ میں اک سال بھی آنحضرت
سرکار کی ہجرت ہے رخصت ابوطالب سے
ہر ایک حوالہ ہے مضبوط مگر سبط
جعفر کی سعادت ہے نسبت ابوطالب سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.