Imran ka yeh sharaf hai khuda ki nigah mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup
عمران کا یہ شرف ہے خدا کی نگاہ میں
اپنا رسول دے دیا ان کی پناہ میں
وہ جس رسول کی تھی دو عالم پہ اک نظر
عمران ان کو رکھتے تھے اپنی نگاہ میں
دشمن خدا کا مان کے نابود کر دیا
آیا جو کوئی ان کے بھتیجے کی راہ میں
کار خدا میں ہاتھ بٹا کر نبی کا وہ
سالار بن گئے ہیں خدا کی سپاہ میں
شعبان میں یوں کفر کا چہرہ اتر گیا
عمران اتنے اترے ہیں اس ایک ماہ میں
عمران کے حسین کی لا دیکھ غور سے
آئیں گے خود نظر وہ تجھے لاالہ میں
کعبے سے پوچھ حضرت عمران کا مقام
شامل ہے ان کا خون ہر اک سجدہ گاہ میں
یاقوت بن کے چمکے گا تا حشر ان کا نام
اے دین کردگار تمہاری کلاہ میں
عمران پہلا نام ہے اس درسگاہ کا
پل کر جوان دیں ہوا جس درسگاہ میں
لگ جائے ان کی آہ تو مٹ جائے کائنات
یہ کم سے کم اثر ہے اسد ان کی آہ میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.