Jashn mein karna tha mujh ko tazkara Abbas ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shaan, Rizwan Hussain
جشن میں کرنا تھا مجھ کو تذکرہ عباس کا
دے گئے جبریل قرآن ثنا عباس کا
اس کو کہتے ہیں وفا کہ آج بھی شبیر کے
دیکھ لیں روضے سے ہے روضہ جدا عباس کا
تربت عباس سے لپٹی ہوئی ہے اس طرح
جیسے چلو ڈھونڈتی ہو علقمہ عباس کا
کیوں نہ ہو ہر اک نبی کے لب پہ پھر صل علی
مرتبہ بتلا رہی ہیں فاطمہ عباس کا
تعزیہ شبیر کا ام البنین لے آئیں ساتھ
جب علم محشر میں لائیں فاطمہ عباس کا
ابرہا کوئی گرا سکتا نہیں کعبے یہ دو
ہے غدیر اور کربلا کو آسرا عباس کا
دیکھ کر اپنی جبیں رومال زہرا میں بندھی
کرتا تو ہو گا ادا حر شکریہ عباس کا
مس پروں کو کرنے آئے آسمانوں سے ملک
مجلس شہ میں جونہی پرچم کھلا عباس کا
کوئی تو ہے راز کہ جنت سے منگوایا نہیں
ہاتھوں سے زہرا نے خود کرتا سیا عباس کا
ایک دن تو دیکھیں گے کعبے کی چھت پر ہم علم
اور حرم میں اک طرف صحن وفا عباس کا
میرے گھر آ ہی نہیں سکتی بلائیں اب اسد
نام دروازے پہ میں نے لکھ دیا عباس کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.