Jis Tarah Aag Se Saqifa Ki Bab Zahra Jala Madinay Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Hasnain Abbas
جس طرح آگ سے ثقیفہ کی باب زہرا جلا مدینے میں
رونے والو امام صادق کا گھر جلایا گیا مدینے میں
گھر کے اندر لپکتے شعلوں میں بے اماں بیٹیوں کو دیکھا جب
یاد آئی امام جعفر کو شام کرب و بلا مدینے میں
زہر اس بار کچھ نئے رنگ سے شہ رگ دین میں ملایا ہے
ایک مسموم تازیانے سے دیں پہ حملہ ہوا مدینے میں
تازیانہ جو بنت سرور پر تھا لعینوں نے ہائے برسایا
پھر وہی تازیانہ مولا پر آج لہرا گیا مدینے میں
سلسلہ کب تھما عداوت کا، قبر جعفر کو بھی لعینوں نے
تربت فاطمہ کے جیسے ہی بے نشاں کر دیا مدینے میں
سر سے مولائے موسی کاظم کے آج سایہ پدر کا اٹھتا ہے
آج پھر فاطمہ کے بیٹے کا فرش ماتم بچھا مدینے میں
کون بانی ہے اس روایت کا، کوئی پوچھے تو کلمہ گویوں سے
زہر دینے کا سلسلہ حیدر، کس کے گھر سے چلا مدینے میں؟
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.