Tujhe Dekhna Hai Wuzu Mera Tera Ishq Meri Namaz Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Pyare Khan Marhoom
تجھے دیکھنا ہے وضو میرا تیرا عشق میری نماز ہے
تو ہی بخش دیتا ہے شاہیاں تو بڑا غریب نواز ہے
تو عبادتوں کا سجود ہے تو شہادتوں کا قیام ہے
تو ولایتوں کا رکوع بھی ہے تو ہی لالہ کا راز ہے
تو نبی کی پشت پہ ہو اگر تو نماز حق بھی رکی رہے
تو حسین ہے تو حسین ہے تو نماز کی بھی نماز ہے
تو ہر ایک چیز سے بے نیاز صفت خدا بھی ہے بے نیاز
تجھے رب کہوں اسے رب کہوں میں نہیں کہوں گا یہ راز ہے
تو نبی کے کاندھے پہ ہو اگر تو خدا کی مرضی دکھائی دے
تیرے ہاتھ میں دو جہان ہیں کہ نبی کی زلف دراز ہے
تو ملک کو بخش دے بال و پر تو کسی کو بیٹے عطا کرئے
تیرے بچپنے کی ضدوں پہ بھی پروردگار کو ناز ہے
تیرے ماتمی تیرے نوحہ گر دو جہاں میں سب سے عظیم ہیں
تیرا ذکر کرنا نگر نگر تیرے ماتمی کی نماز ہے
تیرا بندہ ماجد خوش نوا تیرے در پہ سجدہ گزار ہے
ہو قبولیت کی سند عطا تو بڑا ہی بندہ نواز ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.