Zindan mein Sakina ko rida dhoond rahi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Asghar Khan
پریشاں قید میں تیری ردا ہے
سکینہ تو کہاں ہے
زنداں میں سکینہ کو ردا ڈھونڈ رہی ہے
محشر کے لیے اپنی بقا ڈھونڈ رہی ہے
تاحال اسیری میں کوئی سر ہے برہنہ
ننھی سے ردا جس کا پتہ ڈھونڈ رہی ہے
شانوں سے کٹے ہاتھوں میں تھامے ہوئے پانی
گو اب بھی تجھے روح وفا ڈھونڈ رہی ہے
در در پہ بھٹکتی ہوئی شرمندہ رہائی
رسی میں بندھا کس کا گلا ڈھونڈ رہی ہے
ہے جس کی سزا میں یہ حشر تک کی اسیری
تاریخ سکینہ کی خطا ڈھونڈ رہی ہے
پہنے ہوئے ہاتھوں میں رسن آج بھی نادر
معصومہ رہائی کی صدا ڈھونڈ رہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.