Bar Bar Abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Tasawar Abbas Tishna
پکارا دیکھ کے دل تجھ کو بار بار عباس
ہے لاشریک مصور کا شاہکار عباس
تمہارا ذکر کیا جب خزاں کے موسم میں
تو پھول کھلنے لگے اگئی بہار عباس
دعائیں مانگی تھیں زہرا نے تیری خلقت کی
علی کو تھا تری امد کا انتظار عباس
کہا حسین نے ”اٹھ کر جلاؤ غازی چراغ“
کہ تم ہو خیمے میں شہ کو تھا اعتبار عباس
سجی ہے مشک سکینہ علم کے سینے پر
تمہارے جیتنے کا بن کے اشتہار عباس
کوئی جو نام ترا لیتا بار بار تو پھر
ادب سے اٹھتے تھے سجاد بار بار عباس
جو تیرا رتبہ نہ مانے، خود اس پہ بھیجتے ہیں
حسین اج بھی لعنت ہزار بار عباس
دعائے فاطمہ عباس کو کہیں جو اسد
تو خود کو فخر سے تکتے ہیں بار بار عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.