Ya Hussain Tu Bemisaal Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Asghar Khan
یاحسین تو بے مثال ہے
تیرا ذکر تیرا فکر لازوال ہے
بولے حر میرا نصیبا ہے جگایا تو نے
جنتی مجھ سا گنہگار بنایا تو نے
کتنی محمد کی سخی دیکھو آل ہے
کہا خالق نے فرشتوں سے وہ دیکھو تو ذرا
زیر خنجر بھی بجا لاتا ہے جو شکر خدا
زہرا کا چین میرا حسین باکمال ہے
ہائے شبر کی نشانی کو لے جانے آیا
جوڑ کے ٹکڑوں کو اک لاشہ بنانے آیا
ماں کا جگر جس کی عمر تیرہ سال ہے
تو نے راہب کو دیئے بیٹے تو حر کو جنت
پوری ہوتی ہے تیرے در پہ سبھی کی حاجت
جس نے کیا پورا ہوا ہر سوال ہے
لکھا سجاد نے اصغر نے تیرا نوحہ پڑھا
بھائی بیٹے بھی دیئے تو نے دی زینب نے ردا
زہرا گیا دیں کو بچا تیرا لعل ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.