Sidra se aage ka ilaqa dhoond liya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Rizwan Ali Zaidi
سدرہ سے آگے کا علاقہ ڈھونڈ لیا
یعنی کہ عباس کا روضہ ڈھونڈ لیا
میں تو در عباس پہ سجدہ ریز ہوا
کعبے نے خود میرا سجدہ ڈھونڈ لیا
دنیا میں پھیلائے ہاتھ وہ کیوں جس نے
بن ہاتھوں کے دینے والا ڈھونڈ لیا
جب بھی اٹھاؤں ہاتھوں میں غازی کا علم
یوں لگتا ہے عرش کا پایا ڈھونڈ لیا
دیکھا جب عباس کی تربت پر پانی
کس کا تھا دریا پر قبضہ ڈھونڈ لیا
وہ جس میں سارا قرآن ہے پوشیدہ
وہ نام عباس میں نقطہ ڈھونڈ لیا
جنت کا تو دروازہ ہے باب حسین
اب جس نے بھی یہ دروازہ ڈھونڈ لیا
ماتمی نے بین الحرمین میں چلتے ہوئے
عرش تلک جانے کا رستہ ڈھونڈ لیا
کوئی نہ تھا بخشش کا وسیلہ پھر اک دن
فطرس نے شبیر کا جھولا ڈھونڈ لیا
کی میں نے عباس کے دشمن پر لعنت
لعنت نے خود اپنا نشانہ ڈھونڈ لیا
منزل حق تک خود وہ پہنچ جائے گا اسد
جس بندے نے فرش عزا کا ڈھونڈ لیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.