Pardes mein logon se rida mangti rahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Asghar Khan
پردیس میں لوگوں سے ردا مانگتی رہی
اجڑے نہ کوئی ایسے دعا مانگتی رہی
زینب نے کہا لوگو بیمار بڑا ہے
مجھے مارو میرا عابد بے ہوش پڑا ہے
سجاد کے حصے کی سزا مانگتی رہی
نہیں لوگ یتیموں پر ہائے ظلم یوں ڈھاتے
تیری لاڈلی کو جیسے مارے ہیں طمانچے
بس جرم تھا یہ سر وہ تیرا مانگتی رہی
نانا تیری امت نے بڑا ظلم کیا ہے
مظلوموں کی لاشوں پر رونے نہ دیا ہے
ہر موڑ پہ رونے کی جگہ مانگتی رہی
ہائے عون و محمد اور اکبر کو گنوا کر
ماں زہرا کی چادر کو کربل میں لٹا کر
نانا میں تیرے دیں کی بقا مانگتی رہی
سجاد وہ کہتی تھی اے کلمہ گو بتا
کیا اجر رسالت کا نانا نے تھا مانگا
بازاروں میں زینب وہ صلہ مانگتی رہی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.