Kaise pardes mein Kazim pe zamane aaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Asghar Khan
کیسے پردیس میں کاظم پہ زمانے آئے
ہائے مزدور جنازے کو اٹھانے آئے
چھوڑ آئے ہیں نجف اور مدینہ سارے
تو لاوارث نہیں زہرا کے اے بیٹے پیارے
آ میرا لعل تجھے سارے لے جانے آئے
ہو گئی قید ختم موسی کاظم میرے
قید خانے سے نکل جاؤ میں صدقے تیرے
بقیعہ والے تیرا سوگ منانے آئے
آپ زندان میں ہیں گھر میں ہے سوگ بپا
بیٹیاں موسی کاظم کی یہ دیتی ہیں صدا
کاش کہ بابا ہمیں سینے لگانے آئے
کہہ کہ ہائے روتا رہا ساتواں میرا امام
ہائے کاظم یا سکینہ ہو کہ بغداد یا شام
ہم تو ہیں نانا تیرا دین بچانے آئے
کیسی غربت ہے تیرے کفن میں زنجیریں ہیں
سوز اصغر کے ہیں سجاد کی تحریریں ہیں
ہم تو مولا ہیں تیرا نوحہ سنانے آئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.