Emaan Hai Emaan Hai Emaan Raza Jaan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Saleem Mastan
ایمان ہے ایمان ہے ایمان رضا جان
ہے کوئی نہیں آپ سا رحمان رضا جان
ماں باپ سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں ہوتی
ماں باپ مرے آپ پہ قربان رضا جان
آپ اپنی سخاوت کے مطابق ہمیں دے دیں
مانگیں گے تو ہو جائے گا نقصان رضا جان
دن رات ملک لکھتے رہے اجر قرآنی
دن رات میں پڑھتا تھا رضا جان رضا جان
چہرے سے اگر اپنے نقاب آپ ہٹا دیں
یوسف بھی کہیں گے کہ میں قربان رضا جان
جالی کو تری تھام کے مانگی ہے دعا یہ
نکلے تری چوکھٹ پہ مری جان رضا جان
میں کیوں کہوں سلطان خراسان رضا جان
دونوں جہاں کے آپ ہیں سلطان رضا جان
معصومہ قم کو سبھی حاجات بتا دیں
رد ہونے کا کوئی نہیں امکان رضا جان
صدقہ انھیں دے دیں گے تو کرلیں گے حکومت
کاسہ لیے آئے ہیں سلیمان رضا جان
کہتا ہے مجھے کافر و مشرک یہ زمانہ
فاضل ہے ترے عشق میں مستان رضا جان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.