Roti Rahi Hai Khoon Imamat Kahan Kahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Asghar Khan
روتی رہی ہے خون امامت کہاں کہاں
سجاد تجھ کو لے گئی غربت کہاں کہاں
سادات کے بندھے ہوئے بازو بتائیں گے
پروردگار صبر کے آنسو بتائیں گے
عباس کی پڑی ہے ضرورت کہاں کہاں
روداد بیکسی کی رو کر سنائیں گے
زینب سے پوچھو شام کے رستے بتائیں گے
عابد کے دل پہ گزری قیامت کہاں کہاں
پتھر کی شکل میں ہوئی برسات خون کی
راہوں میں شام و کوفہ کے امت رسول کی
دیتی رہی ہے اجر رسالت کہاں کہاں
پیغام کردگار سنانے کے واسطے
دین رسول پاک بچانے کے واسطے
سجاد نے چکائی قیمت کہاں کہاں
پردے کا بچپنے سے ہی جس کو خیال تھا
گھر میں نہ دیکھا جس نے کبھی ماں کو بے ردا
ہائے ہوئی ہے قتل وہ غیرت کہاں کہاں
پر خار راستوں سے تکلم برہنہ پا
پیدل سفر ہوا میرے بیکس امام کا
گر گر پڑی سفر میں مسافت کہاں کہاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.