Zehar qatil le gaya Jafar Sadiq ki jaan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Markazi Matami Sangat Nida-e-Gham
زہر قاتل لے گیا جعفر صادق کی جاں
آگئی ہائے یتیمی رو رہی ہیں بیٹیاں
جعفر صادق پہ ظالم ظلم ڈھانے آگئے
آج پھر زہرا کا گھر ہائے جلانے آگئے
گلشن آل محمد کر رہے ہیں پھر ویراں
قتل زہرا، قتل حیدر اور قتل حسنین کا
ہائے عابد اور باقر کون امت سے بچا
آج صادق کی شہادت سب کے قاتل مسلماں
مصطفی کا خون ہے یہ جانتے ہیں کلمہ گو
پھر بھی نانا مار ڈالا ہائے ہمارے بابا کو
چھوڑ کر تیرا مدینہ جائیں نانا ہم کہاں
لحظے کے مہمان مولا سانسیں ہیں بس آخری
اپنی دستار امامت موسی کاظم کو دی
لال میرے دین احمد کے ہو تم اب پاسباں
لے کے بابا کا جنازہ موسی کاظم چل پڑے
لعنتی منصور نے جو، جو ظلم ہائے کیئے
دیکھ کر روئی زمیں اور رو رہا ہے آسماں
یہ ندائے غم جو دی ہے اصغر و سجاد نے
سب کو پرسہ میں بلایا مولا تیری یاد نے
مولائے صادق کو پرسہ ماتمی دیں گے یہاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.