Hussain teeron pe so raha hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Asghar Khan
زمین پر ہے نہ زین پر ہے حسین تیروں پہ سو رہا ہے
بہن کی ہر سانس پر نظر ہے حسین تیروں پہ سو رہا ہے
بدن کہیں پہ تڑپ رہا ہے کہیں پہ بازو تڑپ رہے ہیں
کہ جیسے عباس کو خبر ہے حسین تیروں پہ سو رہا ہے
خدا خبر اب پدر اٹھے گا یا پھر سکینہ ہی چل بسے گی
کہ لاش کے وہ قریب تر ہے حسین تیروں پہ سو رہا ہے
عجب اذیت ہے دونوں جانب سکون مل کے بھی کب میسر
بلند نوک سناں پہ سر ہے حسین تیروں پہ سو رہا ہے
ادھر جو مادر یہ رو رہی ہے ردائے زینب نہ لوٹو لوگو
ادھر یہ چادر بھی نوحہ گر ہے حسین تیروں پہ سو رہا ہے
وہ روز عاشور کیسے اکبر کسی بھی سائے میں چین پائے
ہے یاد جس کو کہ دوپہر ہے حسین تیروں پہ سو رہا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.