Ghar jalaya gaya hai Jafar ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Safdar Kaleem
گھر جلایا گیا ہے جعفر کا
جیسے زہرا کا در جلایا تھا
یاد آنے لگی شب عاشور
پھر مدینہ بنا ہے کرب و بلا
گھر میں سیدانیاں بھی تھیں موجود
پھر وہ منظر تھا شام غربت کا
کیوں غریبوں کا گھر جلاتے ہو
کیا مسلماں نہیں ہے خوف خدا
دشمنی کیا ہے آل احمد سے
پھر محمد کو کیوں رلایا گیا
یوں گرفتار کون کرتا ہے
کیوں مصلے سے ہے گھسیٹا گیا
ہائے مولا امام صادق کو
زہر دے کر شہید کر ڈالا
یہ یتیمی کی شب ہے کاظم کی
پھر سے زہرا ہیں آج محو بکا
قبر مسمار مثل زہرا ہے
اور رونے پہ بھی ہے پہرا لگا
کیسے اختر بیاں ہو وہ منظر
ابن باقر کا جب جنازہ اٹھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.