Jab muqaddar se su-e-rauza-e-Haider dekha
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Muhammad Raza Mangla
جب مقدر سے سوئے روضہ حیدر دیکھا
فرش سے عرش تلک نور کا لشکر دیکھا
دونوں عالم میں کوئی ہمسر حیدر نہ ملا
ڈوبے سورج نے کئی بار ابھر کر دیکھا
میثم و بوذر و سلماں سا بھلا کس کا نصیب
جس نے مولا تیری نعلین کو چھو کر دیکھا
کون ہے بزم رسالت میں نمازی اصلی
جا کے شبیر نے خود پشت نبی پر دیکھا
بڑھ کے رضوان نے خود چوم لیے ہاتھ اس کے
در پہ جنت کے جو عباس کا نوکر دیکھا
حشر کے دن بھی ہوئے محو عبادت ہم لوگ
لب کوثر جو روئے ساقی کوثر دیکھا
جب کبھی شیر خدا نے کیا بڑھ کر حملہ
تیغ دیکھی کبھی جبریل نے شہ پر دیکھا
کوئی بھی در جو ہوا نام علی سے منسوب
سر جھکائے ہوئے دنیا کو وہیں پر دیکھا
آ کے سننے لگے زہرا و رضا اہل فلک
مدح مولا ہمیں کرتے جو کہیں پر دیکھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.