Muqassar Aur Nusairi Ke Liye Jhagra Bana Dala
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
مقصر اور نصیری کے لیے جھگڑا بنا ڈالا
خدایا ہو بہو تو نے علی خود سا بنا ڈالا
جو دیکھا کبریا نے دل میں لوگوں کے کدورت ہے
علی کی شان کیا ہے بتانے کی ضرورت ہے
سو آئے تھے علی جس گھر میں وہ قبلہ بنا ڈالا
خدا نے جب یہ چاہا اب مری پہچان ہو جائے
میں ہوں خالق تمہارا یہ کہیں اعلان ہو جائے
علی نے تب کہا کن اور جہاں سارا بنا ڈالا
مجھے پوچھا کسی نے یہ خدائی کس کو جھکتی ہے
کہاں رہتا ہے خالق اور جنت کیسی دکھتی ہے
علی کے گھر کا میں نے بے دھڑک نقشہ بنا ڈالا
مرا اک خواب ہے خالق اگر تعبیر ہو جائے
کہ بعداز حج حرم میں ماتم شبیر ہو جائے
منادی ہو کہ گھر تو نے عزاء خانہ بنا ڈالا
نعیم اک روز سوچا تھا وفا پر کچھ کہا جائے
وفا کے کبریا کی شان میں کچھ تو کیا جائے
سو میں نے جلد پر قرآن کی پنجہ بنا ڈالا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.