Zabte girya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shahid Baltistani
حیا علی العزا حیا علی البکا
حسین یا حسین مولا حسین حسین
ضبط گریہ ماتم سرور میں ہو سکتا نہیں
سر جھکا کر بیٹھ جو مجلس میں رو سکتا نہیں
حق گریہ ہم عزاداروں سے ہوگا کیا ادا
ابر کا ٹکڑا سمندر کو بھگو سکتا نہیں
ضبط گریہ۔۔۔
منکر ماتم کے ماتھے پر ہیں وہ دھاگے سیاہ
آب زم زم سے وضو بھی جسکو دھو سکتا نہیں
ضبط گریہ۔۔۔
آتشِ دوزخ بجھا دیتا ہے جب اشک عزا
کیا یہ آنسو ظلم کی دنیا ڈبو سکتا نہیں
ضبط گریہ۔۔۔
کروٹیں جلتی زمیں پر شہ کی جس کو یاد ہیں
روز عاشورہ تو وہ بستر پہ سو سکتا نہیں
ضبط گریہ۔۔۔
شاہ کہتے تھے یہ دنیا بھی ہے عبرت کی جگہ
مر گیا بیٹا جواں اور باپ رو سکتا نہیں
ضبط گریہ۔۔۔
نظم ہے یہ یا در شہوار کی لڑیاں انیس
جوہری بھی اس طرح موتی پرو سکتا نہیں
ضبط گریہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.