Rasool ki ik nishani bachai na gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Pervaiz Asghar Group
رسول کی اک نشانی بچائی نہ گئی
وہ جل رہی تھی مگر آگ بجھائی نہ گئی
کیسی تکلیف خدا جانے فاطمہ کو ہوئی
ایک ہی گھر میں تھی زینب جو بلائی نہ گئی
سارے ہی دین کے اندھیرے مٹائے جس نے
اس کی میت کیوں بھلا دن میں اٹھائی نہ گئی
یہ علی کو ہی پتہ ہے کیسی حالت تھی
پہلو کے بل بھی لحد میں جو سلائی نہ گئی
پسلیاں دیکھ لیں مادر کی تو مر جائیں گے
بچوں سے ایسے ہی میت تو چھپائی نہ گئی
زخمی پہلو سے بھی بڑھ کے یہ غم تھا زہرا کو
قبر جو بابا کے پہلو میں بنائی نہ گئی
بس خدا جانے سلامت کہ اس کی جانب سے
قبر زہرا کی حقیقت کیوں بتائی نہ گئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.