Neza sawar bhai aise quran parh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a)
نیزہ سوار بھائی ایسے قرآن پڑھ
کوئی نہ دیکھ پائے مجھ کو برہنہ سر
میں دیکھتی رہی ہوں تیری جنگ کربلا
اب میرا مرحلہ ہے آنکھیں نہ بند کر
برسات پتھروں کی بال ننگے بیبیاں
کتنا کٹھن ہے بھائی سادات کا سفر
تیری یاد میں ہے روتی سکینہ بازار میں
بہلائے اس کو کیسے جائے بہن کدھر
چادر کی ہیں سوالی زہرا کی بیٹیاں
ہوتا نہیں کسی پر فریاد کا اثر
بالوں سے منہ چھپاؤں یا خاک اڑاؤں میں
لا دے کہیں سے چادر یا ایک کام کر
سب دیکھتے اسی کو ہوتا اگر یہاں
دیتا آذان ایسی اکبر میرا پسر
زحمت نہ تجھ کو دیتی مجبور ہے بہن
اے بھائی ہر شقی کی ناپاک ہے نظر
توقیر روز محشر گر چاہیے نجات
دل میں بسا لے اپنے شبیر کی قبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.