Aye Jannat ul Baqee
Noha Lyrics & Urdu Writeup recited by Ustad Sibte Jafar Zaidi Shaheed
ہم تیری حسب منشاء تعمیر کر نہ پائے
تو منہدم ہوئی جب ہم تب بھی بے خبر تھے
شرمندگی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
یہ زندگی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
غم اور خوشی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
ڈھارس بڑی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
ہے آل کا خزینہ اصحاب کا دفینہ
ازواج کا بھی مدفن انصار کا مدینہ
یہ روشنی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
ہے وجہ خلق عالم مدفون اس زمیں پر
معصوم پانچ ہیں اور بنت اسد یہیں پر
یہ زندگی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
دل کی مرادیں اب بھی پاتے ہیں ہم یہیں سے
ملتا ہے جو یہاں سے ملتا نہیں کہیں سے
ڈھارس بڑی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
جو امتی ہیں ان کے قبے بنے ہوئے ہیں
پیروں کے آستانے کتبے سجے ہوئے ہیں
پر دشمنی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
کعبے سے جو عداوت اصحاب فیل کو تھی
اولاد ابرہہ اور آل سعود کو بھی
نفرت وہی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
تجھ پر جو حاکموں نے پہرے بٹھا دیئے ہیں
اپنے تئیں وہ تیری عظمت گھٹا رہے ہیں
خائف شہی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
ماہ عزا ہے ہم کو شوال کا مہینہ
تعمیر جب تو ہو گی وہ دن خوشی کا ہو گا
غم اور خوشی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
آل سعود ہو یا ہوں خارجی و نجدی
ڈھایا جنہوں نے تجھ کو دونوں جہاں میں ان کی
ذلت ہوئی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
اجداد کا وطن اور مدفن ہے سبط جعفر
تجھ پر ہو یوں بھی رحمت اے سر زمین سرور
یہ دین بھی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
جاتے ہیں جیسے مشہد ہم کربلا بھی جائیں
مکہ مدینہ اقصی آزاد ہم کرائیں
مانگا یہی ہے تجھ سے اے جنت البقیعہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.