Mera Mehdi Jab Aayega
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shahid Baltistani
کہا زہرا نے تربت میں مجھے تب چین آئے گا
بقیعہ کو وہ زینب کا عزاخانہ بنائے گا
نہ دن کو رونے دیتے تھے نہ شب کو رونے دیتے تھے
کیا محدود بیت الحزن میں امت نے رونے پہ
وہ صحرے حزن آتے ہی مدینے کو بنائے گا
یہاں ام البنین کے ساتھ سوتی ہیں میری مادر
ہے جلتی دھوپ میں مدفن میرا باقر میرا جعفر
وہ پھر مسمار قبروں کے لیے سایہ بنائے گا
تڑپ جاتا ہے مہدی جب اسے آواز آتی ہے
وہ بچی آج بھی عباس کو رو کر بلاتی ہے
سکینہ کب سے پیاسی ہے اسے پانی پلائے گا
ردائے زینب و کلثوم کے غم میں وہ رویا ہے
وہ تھک کر شام سے آ کر میرے پہلو میں سویا ہے
میرے سجاد کے اشکوں کا وہ بدلا چکائے گا
لپٹ کر رو رہی ہے آج بھی وہ میرے قدموں سے
حسن کی قبر بے سایہ ہوئی قاسم ہوا ٹکڑے
جو گزری ام فروا پر زمانے کو بتائے گا
ادھوری رہ گئی دنیا میں جو تصویر حیدر کی
نہ اس نے ماں کہا مجھ کو نہ خود میں نے زیارت کی
یقیں ہے میری ممتا کو وہ محسن بن کے آئے گا
دکھی ہوں اپنی تربت میں یہ کیسا دور حاضر ہے
عزاداری کا منکر ہے کوئی سجدے کا منکر
تکلم تیغ حیدر کی وہ دونوں پر چلائے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.