Main Nabi Zadi Hoon Logo Mera Ghar Na Jalao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Anjuman Sipah-e-Ahl-e-Bait
میں نبی زادی ہوں لوگو میرا گھر نہ جلاؤ
وقت کے حرملا سے آکر محسن کو بچاؤ
میری تعظیم میں اٹھتے ہیں نبیوں کے نبی
میں ہوں توحید کا پردہ میں ہوں زوجہء علی
زیب دیتا ہے تمہیں مجھ پر دروازہ گراؤ
آگ قاتل در زہرا پہ بابا لائے
سجدہ گاہ ہے جو فرشتوں کی جلانے آئے
میرے محسن کا مقتل لوگو میرے گھر کو نہ بناؤ
ہاتھ بھی توڑ دیا قتل محسن کو کیا
یہ ہے انعام جو امت نے تیری زہرا کو دیا
رو کے کہتی رہی میں مجھ پر اتنے نہ ظلم ڈھاؤ
آگ بھڑکی ہے جو یہ کربلا کو جائے گی
میرے شبیر کے خیموں کو یہ جلائے گی
پڑھ کے کلمہ نبی کا کوئی اس آگ کو بجھاؤ
جلتا دروازہ گرا ہائے میرے پہلو پہ
سانس باقی رہے میرے رک گئے محسن کے
ہے نبی کا نواسہ مجھ کو اس کی خطا بتاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.