Muqaddar ko bab e raza mil gaya hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
مقدر کو باب رضا مل گیا ہے
خراسان جا کر خدا مل گیا ہے
میں مشہد چلا ہوں مدینے کے لوگو
مجھے اک مدینہ نیا مل گیا ہے
سبیل رضا سے پیے جا رہا ہوں
خضر مجھ کو آب بقا مل گیا ہے
چلے گی مسیحائی عالم پہ اس کی
کہ عیسی کو صحن شفا مل گیا ہے
نجف کی ضیائیں ہیں مشہد میں روشن
علی سے علی کا پتہ مل گیا ہے
سمندر پہ کرنے لگے ہو حکومت
اے معروف تم کو صلہ مل گیا ہے
اسے کون روکے گا جنت کے در پر
جسے ماتمی قافلہ مل گیا ہے
کہا حر نے خیمہ بدلتے ہیں بیٹا
مجھے خلد کا راستہ مل گیا ہے
در سیدہ پر یہ جبرئیل بولے
زمیں پر بھی عرش علا مل گیا ہے
قصیدہ علی کا پھر اک بار اکبر
محمد سے لکھا ہوا مل گیا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.