Yehi charagh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
r>
خوں سے جلا گےء جو شہیدانِ کربلا
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی
گھر گھر بچھے فرش عزا
دل میں ہو غم شبیر کا
آنکھوں میں ہو اشک عزا
مجلس حسین کی ہو
یا ماتم حسین کا
یہی چراغ جلیں گے۔۔۔
عباس سقاے حرم
جس کے ہوے بازو قلم
پھر بھی رہا اونچا الم
ہر گھر پہ باوفا کا
یہ پرچم رہے صدا
یہی چراغ جلیں گے۔۔۔
ملبوس ہو تن پر سیاہ
گھر ہو حسینی بارگاہ
مشک و الم یہ ذوالجناح
یہ تعزیے یہ جھولے
سبیلوں کا سلسلہ
یہی چراغ جلیں گے۔۔۔
ایمان کی پہچان ہے
یہ زینت میدان ہے
نصرت کا یہ اعلان ہے
نعرۂ حیدری ہم
لگاییں گے جا بجا
یہی چراغ جلیں گے۔۔۔
پیدل نجف تا کربلا
جاری سفر ہے عشق کا
طےء ہو رہا ہے فاصلہ
تا حشر نہ رکے یہ
عزادار قافلہ
یہی چراغ جلیں گے۔۔۔
عابد کا غم اکبر کا غم
قاسم کا غم اصغر کا غم
یہ غم کبھی ہوگا نہ کم
سوگ آل مصطفیٰ کا
مناییں گے ہم سدا
یہی چراغ جلیں گے۔۔۔
کربوبلا کوفہ و شام
اہلِ حرم بلوہ ء عام
ہم یاد رکھیں گے تمام
بنت علی کے خطبے
نہ بھولیں گے با خدا
یہی چراغ جلیں گے۔۔۔
تم بھی جواد و شادماں
نوحوں کی دو مل کر اذاں
ماتم کناں ہو یہ جہاں
لبیک یا حسینا
لبوں پر ہو یہ صدا
یہی چراغ جلیں گے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.