Sab ko dhoka hai aa raha hoon main
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General
سب کو دھوکا ہے آ رہا ہوں میں
آ رہا ہوں نہ جا رہا ہوں میں
کھوکھلا ہوتا جا رہا ہے وجود
خود کو اندر سے کھا رہا ہوں میں
جس سے ملنا ہے جیسے مطلب کا
ویسا چہرہ بنا رہا ہوں میں
مجھ سے ملیے تو یہ خیال رہے
آپ کے کام آ رہا ہوں میں
تیز رو سانسیں سست رو دھڑکن
درمیاں لڑکھڑا رہا ہوں میں
بولتا جا رہا ہے دل میں کوئی
دیر سے سنتا جا رہا ہوں میں
نفس سرکش پہ کر رہا ہوں کام
جانور کو سدھا رہا ہوں میں
جھانکتا پھر رہا ہوں لوگوں میں
جیسے دنیا چلا رہا ہوں میں
جب مکیں گھر کے سارے اندھے ہیں
کس کو کس سے چھپا رہا ہوں میں
جانے کیا خال و خد ہوئے اکبر
آئینے توڑے جا رہا ہوں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.