Hukum e khaliq se har ik cheez fana to hogi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala
حکم خالق سے ہر اک چیز فنا تو ہو گی
کچھ نہیں ہو گا مگر کرب و بلا تو ہو گی
ارجعی کی کوئی دیرینہ صدا تو ہو گی
ظلم کی راہ میں دیوار عزا تو ہو گی
میں بہت دیر سے پہنچا تھا عزا خانے میں
پھر بھی شبیر کی مادر ہے جزا تو ہو گی
میں حبیب ابن مظاہر کے مقدر پہ نثار
تیسری زندگی مہدی سے عطا تو ہو گی
پیکر نور نے تیروں میں کیا تھا اعلاں
سر رہے یا نہ رہے حمد خدا تو ہو گی
کوئی شاہد نہ ہو شبیر کا مقتل میں مگر
ثانی فاطمہ زہرا کی ردا تو ہو گی
ان دنوں جاری ہے صحرائے محرم کا بیاں
ان دنوں باد صبا آبلہ پا تو ہو گی
جون کے قدموں میں دریا کے کنارے اکبر
ہم غلاموں کے لیے تھوڑی سی جا تو ہو گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.