Jab Dil Ne Ya Hussain Kaha
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Joan Rizvi
جب دل نے یاحسین کہا تو سکوں ملا
کرب و بلا میں سجدہ کیا تو سکوں ملا
کوئی علاج ہی نہ تھا دنیا میں دھوپ کا
میں زار زار روتا ہوا کربلا گیا
جالی پہ ایک بوسہ دیا تو سکوں ملا
دل تھا کہ تھرتھراتا تھا محشر کے خوف سے
بنیاد جیسے ہل گئی ہو اپنے جوف سے
حر کا قصیدہ میں نے پڑھا تو سکوں ملا
کعبے کا دل تھا حاجی نہیں ماتمی ملیں
وہ چاہتا تھا لوگ اسے کربلا کہیں
کالا غلاف اوڑھ لیا تو سکوں ملا
جا سات بیٹے دے دیے مولا نے جب کہا
ہر اک حجاب لوح سے اس دم ہٹا دیا
راہب نے خود جو دیکھ لیا تو سکوں ملا
ہم مفلسوں کا مال تو عشق حسین ہے
سب کچھ اس ایک راہ پہ لٹانے میں چین ہے
ہم نے بچھایا فرش عزا تو سکوں ملا
ماتم کے یوں نشان مرے کام آ گئے
تربت سے مجھ کو لے کے نکیرین چل پڑے
پہنچا جنازہ کرب و بلا تو سکوں ملا
وہ پھر کبھی اڑے گا یہ امید ہی نہ تھی
پھر ایک روز پا گیا چوکھٹ حسین کی
فطرس دوبارہ اڑنے لگا تو سکوں ملا
کیسا کرم زیارت عاشورہ نے کیا
شجرہ جو ظالموں کا تھا ہم کو بتا دیا
ان پر تبرہ ہم نے کیا تو سکوں ملا
جس دن سے شہ نے سوئے ہوئے کو جگایا تھا
مظطر تھا سوچ سوچ کے مقصد حیات کا
پھر موت سے حبیب ملا تو سکوں ملا
کرب و بلا سے جس گھڑی گزرا کوئی نبی
دل مضطرب ہوا اسے ٹھوکر کوئی لگی
جس دم بدن سے خون بہا تو سکوں ملا
اکبر غبار شام میں ڈوبی تھی زندگی
آنکھوں کو ناگوار تھی ہر دن کی روشنی
شعبان کا ظہور ہوا تو سکوں ملا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.