De Rahi Hai Yeh Qudrat Sada Ali Kullu Shai'in Qadeer
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mehdi Rizvi, Hadi Rizvi
دے رہی ہے یہ قدرت صدا علی کل شیء قدیر
یہی کہنا ہے اللہ کا علی کل شیء قدیر
تھا وہ سورج تو کیا تیرے در کا گدا
اک اشارہ کیا اور پلٹا دیا
پھر وہ سورج بھی کہنے لگا
علی کل شیء قدیر
رات کو دن کرے کن ہے جو بھی کہے
مٹی گوندے فقط اور آدم بنے
اس کی مرضی ہے ہر فیصلہ
علی کل شیء قدیر
علی عظیم، علی عالم، علی جانم، علی علی
علی اعلی، علی بالا، علی آقا، علی علی
علی رہبر، علی برتر، علی بہتر، علی علی
علی باطن، علی ظاہر، علی اطہر، علی طاہر، علی قائم، علی قادر
پہنچے عرش علا سید الاوصیا
دل بہت خوش ہوا جب نظر آگیا
سنا سدرۃ المنتہی پر لکھا
علی کل شیء قدیر
آئی تیرہ 13 رجب خوش حلالی تھے سب
زرد سا ہوگیا چہرا منکر کا تب
جب حلالی کے لب سے
علی کل شیء قدیر
وہ نصیری جو تھا ان کو بولا خدا
مار کر خود اسے زندہ بھی کر دیا
وہ اٹھا یہ ہی کہتا ہوا
علی کل شیء قدیر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.