Hussain Teri Qasam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
پکارا خانہ کعبہ حسین تیری قسم
ہے تیرے سجدے سے سجدہ حسین تیری قسم
زباں پہ بولتے قرآن کی تلاوت ہے
یہ پہلی سورہء والفجر کی جو آیات ہے
خدا نے کھائی ہے مولا حسین تیری قسم
نشان شام کے لشکر کا شام کو نہ ملے
تو ایک بار جو بے شیر کو اجازت دے
اٹھا دے حشر یہ بچہ حسین تیری قسم
وہ حال کر دوں گی خطبوں سے تیرے قاتل کا
علی کی بیٹی نہیں میں اگر یزید بچا
بہن نے کر لیا وعدہ حسین تیری قسم
ملی تھی کہل پہ من مثلی اس کو رب سے سزا
مگر حسین کے جھولے سے پر ملے تو کہا
کوئی نہیں میرے جیسا حسین تیری قسم
کنیز فاطمہ زہرا ہوں اے میرے مولا
یہ کہہ کے ماں نے علمدار شہ کو سونپ دیا
تیرے لیے ہے یہ ہدیہ حسین تیری قسم
بجھا چراغ جلا تو حسین کے انصار
پکارتے تھے گلوں پر رکھے ہوئے تلوار
تجھے نہ چھوڑیں گے تنہا حسین تیری قسم
مجھے یقین ہے سب ہے تیری عطا کا اثر
تیری نگاہ کرم ہو نہ گر تکلم پر
یہ کچھ بھی لکھ نہیں سکتا حسین تیری قسم
مٹا رہا ہے یہ ماتم یزیدیت کے فساد
ہے چودہ صدیوں سے اب تک خدا کا گھر آباد
یہ تیرے گھر کا صدقہ حسین تیری قسم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.