Ali Ka Ishq
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
مست کو مستی میں پرواز کرا دیتے ہیں
اپنے عاشق کو یہ شہباز بنا دیتے ہیں
بادشاہوں کو وہ جنت کے مکاں بیچتا ہے
عشق کا جس کو علی جام پلا دیتے ہیں
منم منم غلام حضرت شاہ نجف
ٹھوکروں میں رکھتے ہیں دنیا کی شاہیاں
اوج پہ ہے علی کے فقیروں کا بھرم
علی کا عشق بھی کیسا عجب عشق ہے
میرا ہمسفر علی ہے دنوں میں راتوں میں
لگتا ہے دل میرا بس علی کی باتوں میں
علی کے خیالوں سے نکلتا ہی کہاں ہوں
ہیں علی کے عشق کی لکیریں میرے ہاتھوں میں
علی میرا سب کچھ علی میری زندگی
علی جیسا کوئی نہیں علی کی قسم
جس میں رنگا ہوں میں علی کا ہی وہ رنگ ہے
وجد میں کیوں نہ رہوں علی میرے سنگ ہے
علی علی کرتا ہے سینے میں دھڑک کے
میری طرح دیکھو میرا دل بھی ملنگ ہے
علی علی کیوں نہ کہوں مجھ پہ خدا کا
علی علی کہنے سے ہوتا ہے کرم
عشق کے نمازیوں کا قبلہ نجف ہے
عاشقوں کا رخ بس علی کی طرف ہے
بادشاہی رکھ کے میں کیا کروں گا بولو
علی کے غلاموں کی غلامی بھی شرف ہے
کٹی تھی زبان پھر بھی علی علی کر کے
کر گیا دیوانہ مجھ کو علی کا میثم
خدا کہاں ہے کسے کب دکھائی دیتا ہے
وہ بس علی ہے جسے سب دکھائی دیتا ہے
جبھی تو بیٹھتے ہیں ہم نجف میں جا جا کے
موالیوں کو وہاں رب دکھائی دیتا ہے
سینے میں جو رکھتا ہے عشق کا سمندر
علی علی گونجتا ہے اس کے دل کے اندر
ہیں سبھی ذیشان مولا علی کی رضا سے
بھٹ، شاہ، خواجہ ہوں یا سچل و قلندر
بیٹھتے ہیں علی کے ملنگ جب مل کے
جھوم کے کہتے ہیں علی دم دم
دیکھو معشوق سے عشق ہو ایسا
جیسا عشق اپنے خدا سے علی نے کیا
عاشقی میں ایسا کوئی دیکھا ہی نہیں ہے
جو خدائی ٹھکرا کے کرتا ہو سجدہ
بندگی کا تاج علی نے رکھا جو سر پہ
چوم کے بولا عشق علی کے قدم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.